چیئر پرسن

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمد کی ملاقا ت

لاہور: چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن بیوروسارہ احمدنے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی جس میں چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے معاملات کے حوالے سے مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی غور کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئر پرسن کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے تمام معاملات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ انھوں نے بیورو کو مزید مضبوط بنانے اور اپنا بھرپور تعاون اور کردار اداکرنے کا اعادہ بھی کیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے چیئر پرسن سارہ احمد کو پنجاب کے تمام بیورو کے دفاتر میں دورہ کرنے اور بیورو کی آگاہی مہم کو پورے پنجاب میں پھیلانے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے چیئر پرسن سارہ احمد کی جانب سے چارج لینے کے بعد مختصر وقت میں کئے کئے اقدامات کو بھی سراہا۔