طبی معائنہ

لاہور،ڈاکٹرز نے نوا ز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے جس پر ان کی صحت نارمل نکلی ہے،شہباز گل

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم محمد نوا زشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے نواز شریف کی صحت کی حوالے سے ٹویٹس کی تھیں جس پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے محکمہ داخلہ پنجاب کو ہدایت جاری کی ہیں ڈاکٹرز نے نوا ز شریف کا طبی معائنہ کیا ہے جس پر ان کی صحت نارمل نکلی ہے تا ہم پنجاب حکومت نے نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی پیش کش کی ہے جس کا انہوں نے انکار کر دیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور جیل میں رہنا چاہتے ہیں تفصیلات کے مطابق اپنے بیان میں شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز کی ٹویٹس پر نوٹس لیتے ہوئے وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کو نواز شریف کو ہر قسم کی طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے محکمہ داخلہ ڈاکٹرز کو لے کر نواز شریف کے پاس گیا ہے اور انکا طبی معائنہ کیا ہے جس میں ان کی صحت نارمل نکلی ہے تا ہم نواز شریف کو ہسپتال منتقل کرنے کی پیش کش کی گئی ہے لیکن نوا زشریف نے موقف اختیار کیا ہے کہ وہ صحت مند ہیں اور جیل میں ہی رہنا چاہتے ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ حکومت نے نواز شریف کو علاج کی سہولیات دینے سے انکار نہیں کیا ہے اگر نواز شریف پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل ہونا چاہتے ہیں تو انتظامات مکمل ہیں