بیجنگ (لاہورنامہ)سی جی ٹی این کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق، 91.6 فیصد جواب دہندگان نے ماحولیاتی تحفظ میں چین کی کوششوں کو سراہا اور ماحولیاتی مسائل پر چین کے موقف پر اتفاق کیا ۔
چین نے واضح طور پر "انسان اور فطرت کے درمیان ہم آہنگ بقائے باہمی” کو چینی طرز کی جدیدیت کے بنیادی تقاضوں میں شامل کیا ہے ۔ اس کے علاوہ "سبز” کو نئے ترقیاتی تصور میں اور "خوبصورت چین” کو ملک کو مضبوط بنانے کے مقصد میں شامل کیا گیا ہے.
حالیہ برسوں میں، چین نے ماحولیاتی حکمرانی اور سبز ترقی میں ٹھوس نتائج حاصل کیے ہیں۔ سروے میں 88.7 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ ماحولیاتی تحفظ میں چین کی کامیابیاں اعلی تعریف کی مستحق ہیں اور 92.9 فیصد افراد نے توانائی کے تحفظ اور کاربن اخراج میں کمی کے لئے چین کی کوششوں کی خاص طور پر توثیق کی ہے ۔
چین اس بات کی وکالت کرتا ہے کہ ایک اچھا ماحولیاتی نظام لوگوں کی فلاح و بہبود کا بہترین ذریعہ ہے۔ اس حوالے سے 91.8 فیصد عالمی جواب دہندگان نے انتہائی اتفاق کیا اور 92.6 فیصد کا خیال تھا کہ معاشی ترقی کی خاطر ماحول کو قربان نہیں کیا جانا چاہیے۔