بیجنگ (لاہورنامہ)چینی صدر شی جن پھنگ نے چین کے شہر شی آن میں کرغیز صدر صدیر جاپروف کے ساتھ ملاقات کی ، جو چین-وسطی ایشیا سربراہ اجلاس میں شرکت اور سرکاری دورے پر چین آئے ہیں ۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ گزشتہ سال میں کرغیز صدر سے دو ملاقاتوں کے دوران چین اور کرغیزستان کے درمیان مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون پر اہم اتفاق رائے حاصل ہوا ہے، جس پر عمل کیا جا رہا ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی کے لیےایک طاقتور قوت فراہم ہو رہی ہے۔
چین کرغیزستان کے ساتھ مل کر دوستانہ ہمسائیگی پر مبنی تعلقات اور مشترکہ خوشحالی کے حامل چین – کرغیزستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کرنا چاہتا ہے اور جامع تعاون کے ذریعے دونوں ممالک کی ترقی کو فروغ دینےکا خواہاں ہے۔