لاہور (لاہورنامہ)صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بیرسٹر سید اظفر علی ناصر کا گلشن اقبال پارک کا دورہ کیا ۔صوبائی وزیر کے ہمراہ اس موقع پر سینئر صحافی و تجریہ نگار سہیل وڑائچ بھی موجود تھے ۔
صوبائی وزیر نے گلشن اقبال پارک میں کلین اینڈ گرین لاہور مہم کے تحت پودا لگایا اورملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے لاہور صفی اللہ ، پروجیکٹ ڈائریکٹر گلشن اقبال پارک حافظ ابرار ، چیف سیکورٹی آفیسر عبدالرحمن، مشتاق بھٹی بھی موجودتھے ۔
صوبائی وزیر کوایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل اورپروجیکٹ ڈائریکٹ پارک نے بریفنگ دی ۔ صوبائی وزیر کی افسران کو گلشن اقبال پارک میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اور انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارکوں میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
پی ایچ اے پارکوں میں شہریوں کو پارکنگ ، سیکورٹی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے ۔ ماحول کے تحفظ اور لاہور کی خوبصورتی کیلئےزیادہ سے زیادہ شجرکاری وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایچ اے رواں سال صوبائی داراحکومت میں 10 لاکھ پودوں کی شجرکاری کریگا۔