بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بن نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 18 سے 23 جون تک جرمنی کا سرکاری دورہ کریں گے .
ساتویں چین جرمنی بین الحکومتی مشاورت کی صدارت کریں گے اور وہ فرانس کا سرکاری دورہ بھی کریں گے جہاں وہ نئے گلوبل فنانسنگ معاہدے کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزیر اعظم کا دورہ، جرمن چانسلر اولاف شولز اور فرانسیسی حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔