ایشین گیمز کی تیاریاں

چین، ہانگ چو ایشین گیمز کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل

بیجنگ (لاہورنامہ) 19ویں ایشین گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک مشرقی چین کے صوبہ جے جانگ کے صدر مقام ہانگ چو اور پانچ مشترکہ میزبان شہروں ننگبو، وینژو، جنہوا، شاؤسنگ اور ہوژو میں منعقد ہوں گے۔

15 جون کو ہانگ چو ایشین گیمز کے آغاز کا 100 روزہ کاونٹ ڈاون شروع ہو چکا ہے ۔ تاحال،گیمز کے تمام 56 وینیوز ایونٹ فنکشنز کی جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کر چکے ہیں اور ایونٹ آپریشن کے قابل ہو چکے ہیں۔

اس وقت ہانگ چو ایشین گیمز کے تمام 40 بڑے ایونٹس، 61 ذیلی ایونٹس اور 483 سب ایونٹس کا تعین کیا جا چکا ہے۔ تمام 56 وینیوز اور 31 تربیتی مقامات تیار ہیں ، اور ایشین گیمز ولیج اور ذیلی ولیج بھی استعمال کے لئے تیار ہیں۔

ہانگ چو ایشین آرگنائزنگ کمیٹی کے وائس چیئرمین چو جن چھیانگ نے کہا کہ ہانگ چو ایشین گیمز کی تیاریاں مکمل طور پر حتمی مرحلے میں داخل ہوچکی ہیں اور تمام سہولیات اور مجموعی صورتحال مستحکم اور منظم ہے ۔