بیجنگ (لاہورنامہ) چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماو نینگ نے یومیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ چین عالمی ترقیاتی انیشیٹو پر اپنی توجہ اور حمایت بڑھانے کے لئے تمام فریقوں کا خیرمقدم کرتا ہے .
عملی تعاون اور طویل مدتی ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقی کے لئے اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں کردار ادا کرنے کے لئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
پچھلے سال 24 جون کو صدر شی جن پھنگ نے عالمی ترقی سے متعلق اعلیٰ سطحی کانفرنس کی صدارت کی، جس میں عالمی ترقیاتی انیشی ایٹو پر عمل درآمد کے لیے چین کے 32 عملی تعاون کے اقدامات پیش کیے گئے، جن کی بین الاقوامی برادری کی جانب سے مثبت حمایت اور ردعمل سامنے آیا۔ مذکورہ کانفرنس کی پہلی سالگرہ پر چائنا انٹرنیشنل نالج سینٹر فار ڈیولپمنٹ نے گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو کے نفاذ پر پیش رفت رپورٹ جاری کی۔
ماو نینگ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں مختلف فریقوں کی مشترکہ کوششوں کے نتیجےمیں عالمی ترقیاتی انیشیٹو کے تحت تعاون کے منصوبوں میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہو چکی ہیں ۔ چین میں بہت سے زیادہ غیر ملکی سفیروں اور بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے اس انیشیٹو سے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور ان کا کہنا تھا کہ عالمی ترقیاتی انیشیٹو نے 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد کو تیز کرنے میں فعال اور اہم کردار ادا کیا ہے۔