اسلام آباد (لاہورنامہ)وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاؤس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں۔
مریم اور نگزیب نے کہاکہ ریڈیو پاکستان لاہور میں سنیما ہاؤس اور ڈیجیٹل ریڈیو لیب کا سنگ بنیاد رکھنے پر خوشی محسوس کر رہی ہوں،اس اقدام کا مقصد سستی سینما رسائی متعارف کروا کر پاکستان میں مووی میجک کی رونق کو بحال کرنا ہے، ۔ وزیراطلاعات نے کہاکہ ریڈیو پاکستان ہر پاکستانی کو عالمی معیار کی تفریح فراہم کرنے کے لئے فلم انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں نئی روح ڈالنے اور جدت طرازی کے لئے نیشنل ڈیجیٹل آرکائیو، پاکستان کی موسیقی کی دھنوں کی میپنگ اور عالمی معیار کے پوڈ کاسٹ سٹوڈیوز کا پاکستان بھر میں آغاز کر رہا ہے۔