لاہور:علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال لاہور میں 32ویں سالانہ سپورٹس تقسیم انعامات کی تقریب کا انعقادکیا گیا ،تقریب کا آغازتلاوت قرآن پاک سے ہوا ،جس کے بعد نعت رسول مقبول بھی پیش کی گئی ،تقریب میں معززاساتذہ کرام ،ڈاکٹرز ممبران اور نمایاں کارکردگی دکھانے والوں میں شیلڈز اور اسناد کے علاوہ تعریفی سٹریفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔
علامہ اقبال میڈیکل کالج جناح ہسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسرعارف تجمل نے اپنے خطاب میں کھیلوں کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحتمندی کی ضمانت ہو ا کرتے ہیں اور ذہنی نشوو نما اور تندرستی کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کالج کی ترقی کیلئے اساتذہ کرام کی خدمات کو سراہا اور ڈاکٹرز کو نصیحت کی کہ وہ اساتذہ اور والدین کی ہدایات پر عمل کرکے اپنے کردار اور شخصیت میں نکھارلانے کی کوشش کریں تاکہ ملک قوم کی نیک نامی کا باعث بن سکیں۔پرنسپل کالج ہذا نے کھیلوں میں حصہ لینے والے تمام ڈاکٹرز کو مبارکباد دی اور کہا کہ ڈاکٹرز کو صحتمند رہنے کیلئے کھیلوں میں ضرورحصہ لینا چاہئے۔ انہوں نے ہارنے والے کھلاڑیوں کو ہمت نہ ہارنے اور عزم و ہمت سے کامیابی کی طرف بڑھتے رہنے کی تلقین بھی کی۔ نظم و ضبط قائم رکھنے پر کالج کی تعریف کی اور آنے والے دنوں میں دل لگا کر پڑھنے کی تلقین کی۔ ایک اچھا پروگرام منعقد کرنے پر تمام اساتذہ کو سراہا۔اور آئندہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہا ر کیا۔ انہوں نے اس تقریب کے کامیاب انعقاد پر پورے اسٹاف کی کوششوں کو سراہا اور مختلف کمیٹیوں اور ان کے اراکین کی فرداًفرداً تعریف کی اس موقع پر صدرسپورٹس پروگرام پروفیسرعائشہ تجمل چیئرمین اپٹما پنجاب نے جیتنے والے کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ہم نصابی سرگرمیوں کی اہمیت پرروشنی ڈالی ،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرزنے اساتذہ کرام کی رہنمائی میں کھیلوں کے مختلف مقابلوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔اساتذہ کرام کی محنت اور ڈاکٹرزکے جوش و جذبے کو شاندار الفاظ میں سراہا اور منتظمین کی جانفشانی کی تعریف کی۔انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ کھیل ذہنی ا ور جسمانی نشوونما کیلئے ضروری ہیں۔
نصابی اور غیر نصابی سرگرمیاں ڈاکٹرز کیلئے نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور اساتذہ کیلئے تعریفی کلمات ادا کئے اورکالج کی کارکردگی کو خوبصورت الفاظ میں سراہا۔آخر میں پرنسپل کالج ہذا پروفیسر عارف تجمل اور صدر سپورٹس پروگرام پروفیسر عائشہ تجمل چیئرمین اپٹما پنجاب نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں اسناد اور ٹرافیاں تقسیم کیںاور اعزازی شیلڈ بھی پیش کی۔ دعا اور قومی ترانے کے ساتھ اس خوبصورت اور پر رونق تقریب اپنے اختتام کو پہنچی۔