وانگ ون بین

چین نے ہمیشہ ہر قسم کے "اسلاموفوبیا” کی مخالفت کی ہے، وانگ ون

بیجنگ (لاہورنامہ)چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے یومیہ پریس کانفرنس میں قرآن نذر آتش کرنے کے واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔

جمعرات کے روز وانگ ون بین نے کہا کہ چین نے ہمیشہ مختلف تہذیبوں کے درمیان باہمی احترام اور رواداری کی وکالت کی ہے اور ہر قسم کے "اسلاموفوبیا” کی ہمیشہ مخالفت کی ہے۔انہوں نے کہاکہ اظہار رائے کی آزادی کے نام نہاد نظریے کو تہذیبوں کے درمیان تصادم پیدا کرنے کے جواز کے طور پر استعمال نہیں کیا جانا چاہئے ، اور تمام مذہبی عقائد اور مذہبی جذبات کا احترام کیا جانا چاہئے۔

ترجمان نے کہا کہ چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر گلوبل سیولائزیشن انیشی ایٹیو پر عمل کرنے ، عالمی تہذیبوں کے تنوع کے مشترکہ تحفظ اور بنی نوع انسان کےہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے فروغ کے لئے کام کرنے کا خواہاں ہے۔