رحیم یار خان

رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے،سول ایوی ایشن

کراچی: سول ایوی ایشن کی جانب سے پاکستانی فضائی حدود کے کچھ حصے مزید 24گھنٹے کے لیے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔سول ایوی ایشن کے نوٹم کے مطابق رحیم یار خان، سیالکوٹ، اور اسکردو ائیر پورٹس مزید 24 گھنٹے کے لیے بند رہیں گے جب کہ گلگت، سکھر اور مشرقی ائیر پورٹس کو بھی 24 گھنٹے کے لیے بند رکھا گیا ہے۔

نوٹم میں بتایا گیا ہے کہ ائیرپورٹس 8 مارچ کی دوپہر ایک بجے تک بند رہیں گے جب کہ پاکستانی فضائی حدود کو استعمال کرکےکسی اور فضائی حددو میں جانے پر بھی پابندی ہے۔نوٹم کے مطابق جن ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن جاری ہے اس میں 15 مارچ کی صبح 5 بجے تک توسیع کی گئی ہے جس کے تحت چترال، ملتان، کراچی، فیصل آباد، پشاور، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد کے ائیرپورٹس پر 15 مارچ تک فلائٹ آپریشن جاری رہے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے پر پاکستان کی فضائی حدود کو بند کرکے ملک بھر میں فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا تھا۔