لاہور(لاہورنامہ)ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے ماڈل ٹاؤن انڈر پاس،فیزورز پور روڈ، فیصل ٹاون، جناح روڈ، مین بلیووارڈ گلبرگ، نیوکمپیس روڈ،جیل روڈ پر ہارٹیکلچر کے کام جائزہ لیا۔
ڈی جی پی ایچ اے نے ماڈل ٹاؤن انڈر پاس کی خوبصورتی کیلئے ہارٹیکلچر کے کام کا جائزہ لیا۔ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر پی ایچ اے فرخ اخلاق نے ڈی جی پی ایچ اے کو کام کے حوالے سے بریفنگ دی ۔
ڈی جی پی ایچ اے نے افسران کو ماڈل ٹاؤن انڈر پاس میں جلد ازجلد پلانٹرز لگانے کی ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی پی ایچ اے نے مین شاہراؤں پر گرین بیلٹس پر کی صفائی ستھرائی اور ہارٹیکلچر کے کام کو بہتر بنا نے کی ہدایات دی۔
ڈی جی پی ایچ اے کی شاد مان میاواکی جنگل اور اربن فاریسٹ کی نگہداشت اور صفائی کے بارے ہدایات دی اور کہا کہ ماڈل ٹاون انڈر پاس کی خوبصورتی کیلئے چھوٹے اور بڑے سائز کے پلانٹرز لگائے جارہے ہیں۔
مین شاہراؤں اور گرین بیلٹس کی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے ہارٹیکلچرکا کام کیا جارہا ہے۔ڈی جی پی ایچ اے محمد طاہر وٹو نے مزید کہاکہ پی ایچ اے سرسبز اور خوبصورت لاہو رکیلئے دن رات کوشاں ہیں۔