نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت

سنکیانگ میں نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت میں 10 ملین کلوواٹ سے زائد کا اضافہ

بیجنگ (لاہورنامہ)35 کے وی فوٹووولٹک پاور اسٹیشن کی تکمیل کے ساتھ ،چین کے سنکیانگ ویغور خوداختیار علاقے کے پاور گرڈ میں اس سال نئی توانائی کی نصب شدہ صلاحیت میں10.117 ملین کلو واٹ کا اضافہ ہوا اورگرڈ سے کنکشن کا پیمانہ شمال مغرب میں پہلے نمبر پر ہے۔

سنکیانگ میں توانائی کے وسائل کے بڑے ذخائر اور اچھے ترقیاتی حالات موجود ہیں ، جو نئی توانائی کی ترقی کو فروغ دینے اور کاربن نیوٹرل اور کاربن پیک کے ہدف کی تکمیل میں بہت اہم ہیں۔ اب تک سنکیانگ پاور گرڈ میں نئی توانائی کی مجموعی نصب شدہ صلاحیت 50.89 ملین کلوواٹ ہے، اور یہ پورے نیٹ ورک کی کل نصب شدہ صلاحیت کا 41٪ ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 2025 تک سنکیانگ کی نیو انرجی گرڈ سے منسلک انسٹال شدہ صلاحیت 116 ملین کلو واٹ سے زیادہ تک پہنچنے کی توقع ہے، جو سنکیانگ کی توانائی کی کل نصب شدہ صلاحیت کا نصف سے زیادہ ہو گی۔ حالیہ عرصے میں ہوا اور شمسی توانائی کے منصوبے سنکیانگ میں نئی نصب شدہ صلاحیت کا اہم ذریعہ بن رہے ہیں۔