لاہور (لاہورنامہ) الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام غازی روڑ پر فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں دو سو سے زائد مریضوں نے استفادہ کیا ۔
مریضوں کو الخدمت ٹرسٹ کی جانب سے فری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق الخدمت فائونڈیشن ویمن ونگ ٹرسٹ لاہور کے زیر اہتمام میڈیکل فر ی کیمپ میں جنرل فزیشنز اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹروں نے مریضوں کا معائنہ کیا جبکہ بعض مریضوں کو مزید علاج و معالجہ اور تشخیص کے لئے ہسپتال بھی ریفر کیا گیا ۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے الخدمت ٹرسٹ ہیلتھ کی انچارج کر ن مبشر نے کہا کہ الخدمت کے تحت میڈیکل کیمپس کے انعقاد کا مقصد غریب اور نادار لوگوں کو ان کی دہلیز پر صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہے۔انہوں نے کہا کہ الخدمت تسلسل کے ساتھ شہر کے پسماندہ علاقوں میں خصوصی طور پر میڈیکل کیمس کا انعقاد کر رہا ہے تاکہ مہنگائی اور غربت کے ستائے ہوئے لوگوں کو علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی جاسکیں۔
مستفید مریضوں نے الخدمت کی خدمات کو سراہا اور استدعا کی کی جلد دوبارہ بھی یہاں میڈیکل کیمپ لگایا جائے۔