اسلام آباد(لاہورنامہ)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 3 بلوں کی منظوری دے دی ۔ ایوان صدر سے جاری اعلامیہ کے مطابق صدر مملکت نے ڈیفنس ہائوسنگ اتھارٹی اسلام آباد (ترمیمی) بل 2023 ء کی منظوری دے دی .
بل کا مقصد ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اسلام آباد 2013 ء میں ترمیم کرنا ہے ،صدر مملکت نے پٹرولیم (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی ،بل کا مقصد پٹرولیم ایکٹ ، 1934 ء میں ترمیم کرنا ہے ،صدر عارف علوی نے پاکستان نرسنگ کونسل (ترمیمی) بل ، 2023 ء کی بھی منظوری دے دی ،بل کا مقصد پاکستان نرسنگ کونسل ایکٹ ، 1973 ء میں ترمیم کرنا ہے.
صدر مملکت نے بلوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل 75 کے تحت دی ۔