چینی سمندری حدود کی خلاف ورزی

جاپان سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کو ترک کرے، تر جمان

بیجنگ (لاہورنامہ) جاپانی میڈیا کے مطابق جاپان ،اگست کے آخر سےستمبر کے وسط تک فوکوشیما سےجوہری آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا آغاز کرنے پر غور کر رہا ہے۔

بد ھ کے روز چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ چین ، جاپان کی جانب سےسمندر میں جوہری آلودہ پانی خارج کرکےدنیا تک جوہری آلودگی کے خطرے کی منتقلی کی مخالفت کرتا ہے۔

جاپانی حکومت کو چاہیئے کہ وہ عالمی برادری کے خدشات کا مکمل جواب دے، بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے سمندر میں آلودہ پانی چھوڑنے کے منصوبے کو ترک کرے اور ذمہ دارانہ رویے کے ساتھ محفوظ اور موثرطریقے سے جوہری آلودہ پانی کے معاملے کو حل کرے ۔

جاپانی حکومت کو سخت بین الاقوامی نگرانی قبول کرکے عالمی سمندری حیات اور انسانی صحت کو پہنچنے والےناقابل تلافی نقصان سے گریز کرے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کا مذکورہ موقف عوام کی صحت اور عالمی سمندری ماحولیاتی تحفظ کا تقاضا ہے۔