ڈاکٹر عا فیہ کی رہائی

امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عا فیہ کی رہائی حکمرانو ں پر قر ض ہے، قاری اعظم

لاہور(لاہورنامہ)جمعیت علما اسلام( س) کے مرکزی سالار وامیرلاہور مولانا قاری اعظم حسین نے کہاہے کہ عا فیہ صد یقی کو بھی آزاد کرنے میں حکمران کردارادا کریں.

کیا ہی بہتر ہو تا کہ ہمار ی بہن اس یوم آزادی پر رہا ہوکر اپنے ملک میں یو م آزادی منا رہی ہو تی،امریکہ کی جیل میں قید ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی رہا ئی حکمرانو ں پر قر ض ہے۔

ان خیالا ت کااظہارانہو ں نے ملٹر ی اوکائو نٹس سو سا ئٹی میں ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی رہا ئی کے حوالے سے مظاہرے سے خطاب کرتے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ناظم اعلی مولانا ایوب خان ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی قاری واحد بخش قاری رحمت اللہ لاشاری انجینئر خالد ٹیپو عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں بھی موجود تھے۔

انہو ں نے کہاکہ ایسا لگ رہاہے کہ حکمران طبقہ ڈاکٹر عا فیہ صدیقی کی رہا ئی بجائے ان کی مو ت کاانتظارکررہاہے تاکہ لمبے چو ڑے بیان جاری کر کے اور مگر مچھ کے آ نسو بہا کر مظلوم بننے کی ایکٹ کر سکیں کہ ہم نے تو ڈاکٹرعا فیہ کی رہا ئی کیلئے کو ششیں کیں مگر اللہ کو منظور نہیں تھا۔

انہو ں نے کہاکہ کہ اگر ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کو امریکی جیل میں کچھ ہو ا تو اس کے ذمہ دار بے حس حکمران ہو نگے اورتار یخ انہیں کبھی معا ف نہیں کرے گی۔لہٰذا ابھی بھی و قت ہے حکمران غفلت کے چادر اتار کر سنجید گی کے سا تھ ڈاکٹر عا فیہ صد یقی کی رہا ئی کیلئے کردارادا کریں۔