اسلام آباد(لاہورنامہ)نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن ڈاکٹر عمر سیف سے چئیرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) میجر جنرل (ریٹائرڈ ) حفیظ الرحمان نے منگل کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات میں ٹیلی کمیونیکیشن، فائیو جی آکشن اور اسپیکٹرم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اگلے دس ماہ میں فائیو جی کو آکشن کر دیا جائے گا۔نگراں وفاقی وزیر آئی ٹی ڈاکٹر عمر سیف نے کہا کہ فائیو جی آکشن میں حائل رکاوٹوں کو ترجیحی بنیادوں پر دور کیا جائے گا.
ٹیکسیشن، ٹیلی ڈینسٹی ایشوز اور اسپیکٹرم کے حوالے سے قدغنیں ختم کریں گے، صارفین کے لیئے ٹیلی کام سروسز کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کے لیئے مربوط اقدامات کریں گے۔انہوں نے کہا فائیو جی آکشن سے عوام کو سہولیات دینے کے لیئے پر عزم ہیں۔ملاقات میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن عائشہ حمیرا موریانی اور ڈائریکٹر جنرل وائرلیس محمد جہانزیب رحیم بھی موجود تھے۔