چین افریقہ تعاون

چین افریقہ تعاون کے تصور کی کی تحسین شی جن عظیم رہنما ہیں،صدر کو مو روس

بیجنگ (لاہورنامہ)افریقی یونین کے گردشی چیئرمین اور کوموروس کے صدر عزالی اسومانی نے چینی صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ چین افریقہ تعاون کے تصور کی دسویں سالگرہ کے حوالے سے چائنا میڈیا گروپ کو ایک خصوصی انٹرویو دیا۔

ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق انہوں نے کہا کہ ہم صدر شی جن پھنگ کے پیش کردہ تصور پر انتہائی مشکور ہیں۔ صدر شی کثیرالجہتی وژن کے حامل عظیم رہنما ہیں۔ وہ تعاون کے لیے شراکت داری قائم کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔

اس طرح کے تعاون نے افریقی ممالک کو چین کے قریب لایا ہے۔ چین کوموروس تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے ازلی اسومانی نے کہا کہ چین کوموروس کی آزادی کو تسلیم کرنے والے اولین ممالک میں سے ایک ہے اور اس نے ہمیشہ کوموروس کی حمایت کی ہے اور ہمارے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

نہ صرف کوموروس، افریقہ بلکہ پوری دنیا کو آج چین کی ضرورت ہے۔ چین افریقی ممالک اور افریقی عوام کا احترام کرتا ہے اور اس نے باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں ۔

تجارت کے لحاظ سے ہمارے چین کے ساتھ بہت قریبی روابط ہیں اور افریقی براعظمی آزاد تجارتی علاقہ ہماری تجارت کو مزید مضبوط کرے گا۔ ہمیں چینی کمپنیوں کے ساتھ اپنے تعاون پر بھروسہ ہے اور ہمارا سابقہ تعاون ایک اچھی مثال ہے۔