انوار الحق کاکڑ

نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی گورنر سندھ سے ملاقات

اسلام آباد (لاہورنام)نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔

بدھ کووزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کیمطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری گسے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں گنے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو صوبہ سندھ کے انتظامی امور اور امن و امان کے حوالے سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ملاقات میں گورنر سندھ نے وزیرِ اعظم کو کراچی کے تاجروں اور کراچی چیمبر آف کامرس کی طرف سے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

وزیرِ اعظم نے گورنر سندھ کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ اداروں کو ان تجاویز کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی ہدایات جاری کیں۔وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کراچی کے تاجروں کو درپیش تمام مسائل کا حل یقینی بنائے گی۔ وزیرِ اعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کی تجاویز پر مشاورت کے بعد جلد رپورٹ پیش کی جائے۔