ہانگ زو ایشین گیمز کی کوریج

چین، ہانگ زو ایشین گیمز کی کوریج کے لیے چائنا میڈیا گروپ کی روانگی

بیجنگ (لاہورنامہ) چائنا میڈیا گروپ نے ہانگ زو ایشین گیمز کی کوریج کے رپورٹنگ گروپ کی روانگی کے موقع پر پیر کے روز تقریب کا انعقاد کیا ۔

تفصیلات کے مطا بق سی ایم جی، ایشین گیمز کی نشریاتی رپورٹنگ اور مرکزی نشریاتی ایجنسی سروس کا کام کرنے کے لیے 4،500 سے زیادہ افراد پر مشتمل ایک ورکنگ ٹیم ہانگ زو بھیج رہا ہے۔تقریب سے سی پی سی سینٹرل پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور سی ایم جی کے جنرل ڈائریکٹر شنگ ہائی شونگ نے خطاب کیا۔

19 ویں ایشین سمر گیمز 23 ستمبر سے 8 اکتوبر تک چین کے صوبہ زی جیانگ کے شہر ہانگ زو میں منعقد ہوں گے جس میں 40 کھیلوں کے 61 ایونٹوں میں 481 طلائی تمغوں کا فیصلہ کیا جائےگا۔

گیمز کی نشریات اور رپورٹنگ کے علاوہ ، چائنا میڈیا گروپ تاریخ میں پہلی بار ایشین گیمز کے مرکزی نشریاتی ادارے کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دے گا اور دنیا کے متعلقہ میڈیا اداروں کو فور Kمعیارکے بین الاقوامی پبلک سگنلز اور دیگر متعلقہ میڈیا خدمات فراہم کرے گا۔

سی ایم جی افتتاحی اور اختتامی تقریبات ، ٹریک اینڈ فیلڈ اور دیگر ایونٹس کی بیک وقت رپورٹنگ کے لئے 8 k ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے پبلک سگنل فراہم کرےگا۔