ڈاکٹر جاوید اکرم

وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے آپکا کلینک میں روش کمپنی کے وفد کی ملاقات

لاہور (لاہورنامہ)نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم سے جسٹس(ر) اکرم روڈ پر آپکا کلینک میں روش کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔

روش کمپنی کے وفد میں اپیک سب ریجن ون ہیڈ ڈاکٹر تھائیلو برینر، ایڈوائزر ریگولیٹری اینڈ ایکسٹرنل افیئرز عبدالصمد اور پاکستان و افغانستان کے کنٹری منیجر عبدالقیوم کے علاوہ دیگر ذمہ داران بھی شامل تھے۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور روش کمپنی کے وفد کے درمیان صحت کے شعبہ میں بہتری، جدید ریسرچ اور ڈائگناسٹک سروسز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال ہوا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم اور روش کمپنی کے وفد نے صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے مکمل کوآرڈی نیشن کا اعادہ بھی کیا۔

نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ روش کمپنی کو پاکستان میں ڈائیگناسٹک ریسرچ سنٹرز قائم کرنے چاہئیں۔ ڈائیگناسٹ ریسرچ سنٹرز کے قیام کیلئے روش کمپنی کی تکنیکی معاونت کریں گے۔ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے تحت مریضوں کو ادویات اور ٹیسٹوں کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

ہمیں عوام کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کیلئے جدید ریسرچ پر خاص توجہ دینی ہو گی۔پنجاب کی طبی درسگاہوں میں کوالٹی ریسرچ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔نگران صوبائی وزیرصحت نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق عوام تک صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ذمہ داری بھی سونپی ہے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ پنجاب میں ڈینگی پر قابو پانے کی پوری کوشش کررہے ہیں۔ روش کمپنی کے ساتھ مل کر جلد ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کریں گے۔

پنجاب کے سرکاری کارڈیالوجی ہسپتالوں میں مریضوں کو پرائمری انجیو پلاسٹی کی 24/7 سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ نگران صوبائی وزیر صحت نے کہاکہ عوام تک صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ اتائی معصوم انسانیت کے دشمن ہیں۔پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن کو اتائیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

روش کمپنی کے وفد نے پنجاب کی عوام تک بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب اور ڈاکٹر جاوید اکرم کی کاوشوں کوبے حد سراہا۔نگران صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے اس موقع پر روش کمپنی کے وفد کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔روش کمپنی کے اپیک سب ریجن ون ہیڈ ڈاکٹر تھائیلو برینر نے کہاکہ نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹر جاوید اکرم ایک ویژنری انسان ہیں۔

ڈائیگناسٹ ریسرچ سنٹرز کا آئیڈیا دینے اور تعاون کی پیش کش پر حکومت پنجاب کے شکر گزار ہیں۔ ڈاکٹر تھائیلو برینر نے کہاکہ صحت کے شعبہ میں مزید بہتری کیلئے حکومت پنجاب کے ہمراہ کاوشوں کو جاری رکھیں گے۔