بیجنگ (لاہورنامہ)بحیرہ جنوبی چین میں فلپائن اور امریکہ کے جنگی جہازوں کے پہلے مشترکہ گشت کے حوالے سے چینی وزارت دفاع کے ترجمان تھان کھہ فئے نے کہا ہے کہ ہم اس کارروائی پر مکمل توجہ دے رہے ہیں۔
چین کا موقف ہمیشہ یہ رہا ہے کہ متعلقہ ممالک کے مابین دفاعی تعاون سے تیسرے فریق کے مفادات اور خطے میں امن و استحکام کو نقصان نہیں پہنچنا ہے۔بحیرہ جنوبی چین، خطے میں ممالک کا مشترکہ گھر ہے۔
جمعرات کے روز ترجمان نے کہا کہ ہم امریکہ کے اس عمل کی سخت مخالفت کرتے ہیں کہ وہ اپنے مفادات کے لیے بحیرہ جنوبی چین کے معاملات میں مداخلت کرتا ہے اور ” نیویگیشن کی آزادی” کا نعرہ لگاتے ہوئے خطے میں امن و استحکام کو نقصان پہنچاتا ہے۔
چینی افواج ہمیشہ ملک کے اقتداراعلیٰ اور بحری مفادات کی حفاظت کرتی ہے اور بحیرہ جنوبی چین میں امن و استحکام برقرار رکھتی ہے۔