انسانی صحت

گاجر انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند

گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہے، آنکھوں کی بینائی، خون پیدا کرنے اور جگر کیلئے گاجر کا استعمال مفید ہے۔

گاجر کا جوس اور حلوہ انتہائی لذیز اور ذائقہ دار تو ہوتا ہی ہے مگر ڈاکٹر ز کا کہنا ہے کہ گاجر انسانی صحت کیلئے انتہائی فائدہ مند ہیں۔ آنکھوں کی بینائی کو بہتر بنانے کے علاوہ جگر اور خون پیدا کرنے کیلئے گاجر مفید ہے۔

ان دنوں گاجر 15 سے 20 روپے فی کلو کے حساب سے عام مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہے اور بڑی تعداد میں گاجر کے خریدار بھی موجود ہیں۔

گھروں اور بازاروں میں گاجر کا حلوہ جہاں استعمال کیا جارہا ہے وہی اس کا جوس بھی انسانی صحت کیلئے فائدے مند ہے۔

گاجر کو کرشماتی مشروب بھی کہا جاتا ہے جو بڑوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے بچوں کیلئے بھی صحت کا خزانہ ہے۔