شی جن پھنگ

شی جن پھنگ کی اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام چیئرمین رندھیر سنگھ سے ملاقات

بیجنگ (لاہورنامہ) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہانگ چو میں 19 ویں ایشین گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے آنے والے اولمپک کونسل آف ایشیا کے قائم مقام چیئر مین رندھیر سنگھ سے ملاقات کی.

جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے ہانگ چو ایشین گیمز میں رندھیر سنگھ کی شرکت کا خیرمقدم کیا اور چین میں کھیلوں کی ترقی میں ان کی اور اولپک کونسل آف ایشیا کی مثبت خدمات کا شکریہ بھی ادا کیا۔

صدر شی نے کہا کہ اولمپک کونسل آف ایشیا ، ایشیا میں اولمپک گیمز کے فروغ اور خطے میں امن و ترقی کی کوششیں کر رہی ہے جس کے مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چین اولمپک کونسل آف ایشیا کے ساتھ تعاون کو مزید بڑھا کر کے ایشیا میں اولمپک گیمز کو فروغ دینا چاہتا ہے۔