محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ“

یونیورسٹی آف سرگودھا میں محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ“ کا انعقاد

سرگودھا ( لاہورنامہ)یونیورسٹی آف سرگودھا میں ڈیپارٹمنٹ آف کمیونیکیشن اینڈ میڈیا سٹڈیز کے زیر اہتمام ماہِ ربیع الاوّل کی مناسبت سے”محفلِ میلادِ مصطفی ﷺ“ کا انعقاد کیا گیا۔

محفلِ میلاد میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی سیرتِ طیبہ کو اجاگر کیا گیا اور طلبہ کی طرف سے آنحضورؑ کی بارگاہ میں نعتِ شریف اور درود پاک کے نذرانے پیش کیے گئے۔ ثناء خوانِ رسول نے رحمت ِدوجہاں کے حضور انتہائی عاجزی اور انکساری کے ساتھ نذرانہ عقیدت پیش کرتے ہوئے عشقِ مصطفیؐ کااظہارکیا۔

محفل میلاد میں، اسسٹنٹ پروفیسر نعمان یاسر،اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر مدثر حسین شاہ، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر عبد الرحمن قیصر سمیت دیگر فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل میلاد کے موقع پر پروفیسر ڈاکٹر سید حسن رضانے کہا کہ نبی کریم ﷺ انسانیت کے لئے رہنمائی اور رحمت کا باعث ہیں۔

ان کی دی تعلیمات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں جن پر عمل پیرا ہو کر ہم دنیا وآخرت کی زندگی کو سنوار سکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ آپ ﷺنے انسانیت، اخوت،بھائی چارے کو فروغ دیا، طلبہ کو چاہیے کہ وہ نبی پاک ؑ کی سیرت کو اپنی زندگیوں کا حصہ بنائیں اور امن و سلامتی کو فروغ دیں۔