پیمرا کا بھی اپنی درخواست واپس

فیض آباد دھرنا نظر ثانی کیس: پیمرا کا بھی اپنی درخواست واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (لاہورنامہ)فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس میں پیمرا نے بھی فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کرلیا۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نظرثانی درخواست واپس لینے کی متفرق درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فیض آباد دھرنا فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستیں زیرالتوا ہیں اور سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست پر 28 ستمبر کو سماعت مقرر ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیمرا نظرثانی درخواست کی پیروی نہیں کرنا چاہتا لہٰذا پیمرا کی متفرق درخواست منظور کی جائے اور فیض آباد دھرنا فیصلے کیخلاف نظرثانی واپس لینے کی اجازت دی جائے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں فیض آباد دھرنا نظرثانی کیس کی سماعت 28 ستمبر کو ہوگی۔گزشتہ روز انٹیلی بیورو نے بھی نظر ثانی کیس میں دائر نظر ثانی درخواست واپس لینے کا فیصلہ کیا۔