ڈاکٹرجاویداکرم

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں،ڈاکٹرجاویداکرم

لاہور(لاہورنامہ) نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کی زیر صدارت ڈائریکٹرجنرل سوشل ویلفیئر کے دفتر میں اہم اجلاس منعقدہوا.

جس میں سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین اور ڈائریکٹرجنرل مدثر ریاض ملک سمیت وڈیو لنک کانفرنس کے ذریعے صوبہ بھر سے افسران نے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے اجلاس کے دوران 30 ستمبر تا 02 اکتوبر تک جاری رہنے والے 11ویں ویکس نیٹ نمائش 2023 کے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔

گیارہویں ویکس نیٹ نمائش 2023 کا انعقاد ایکسپو سنٹر لاہور کے ہال نمبر 1 میں کیا جا رہاہے۔سیکرٹری سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین اور ڈائریکٹرجنرل مدثر ریاض ملک نے اس حوالے سے نگران صوبائی وزیر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو بریفنگ دی۔

نگران صوبائی وزیر محکمہ صحت، سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال 30 ستمبر سے شروع ہونے والے تین روزہ ویکس نیٹ 2023 میں بھرپور حصہ لے گا۔ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ویکس نیٹ 2023 میں مختلف سٹالز لگائے گا۔

ویکس نیٹ نمائش 2023 میں پینٹنگ، میک اپ اور مہندی لگانے کے مقابلے کروائے جائیں گے۔ ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال انسانیت کے ساتھ بھلائی کرنے کا محکمہ ہے۔ لوگوں کی بھلائی کرنا بھی ہمارے دین کا حصہ ہے۔

صوبائی وزیرصحت، سوشل ویلفیئراینڈ بیت المال ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال میں بہتری لانے کی کوشش کررہے ہیں۔سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال ظہور حسین نے کہاکہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ویکس نیٹ نمائش 2023 کیلئے تیاریاں مکمل ہیں۔

ویکس نیٹ نمائش 2023 جیسے ایونٹس ہماری پہچان ہوتے ہیں۔سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے کہاکہ صوبائی وزیر کی ہدایات کے مطابق ویکس نیٹ نمائش 2023 کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ڈائریکٹرجنرل محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال مدثر ریاض ملک نے کہاکہ نگران صوبائی وزیر پر ڈاکٹر جاوید اکرم نے بہترین آئیڈیاز دے کر ہماری ہمت کو بڑھایا ہے۔

محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ویکس نیٹ نمائش 2023 میں نمائندگی کے حوالے سے بھرپور مہم چلائی جا رہی ہے۔