انعامی بانڈز

200روپے کے انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15 مارچ کو ہو گی

لاہور:سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 200روپے کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی15مارچ بروز جمعہ کو ہو گی جو رواں سال کی9 ویں اور مجموعی طور پر77ویں قرعہ اندازی ہے۔ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 7لاکھ 50ہزار روپے کا ایک، دوسراانعام 2لاکھ 50ہزار روپے کے پانچ اور تیسرا انعام 1250 روپے مالیت کے 2394انعامات ہیں۔قر عہ اندازی کی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میںمنعقد کی جائے گی ۔