اسلام آباد : صدر مملکت اسلامی جمہوریہ پاکستان نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے 127 پاکستانی شہریوں اور غیر ملکی شخصیات کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دیدی ہے۔جس کیلئے پروقار تقریب23 مارچ2019ءکو یوم پاکستان کے موقع پر منعقد ہوگی۔ کیبنٹ ڈویژن کی طرف سے جاری علامیہ کے مطابق صدر مملکت نے مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں سرانجام دینے والے جن پاکستانی اور غیر ملکی شہریوں کو سول ایوارڈ دینے کی منظوری دی ہے ان میں مختلف شخصیات شامل ہیں۔ اعلامیہ کے مطابق عوامی خدمات کے شعبہ میں شعیب سلطان خان کو نشانہ امتیازسے نوازا جائے گا جبکہ پاکستان کیلئے خدمات کے سلسلہ میں تین غیر ملکی شہریوں کو ہلال پاکستان سے نوازا جائے گا جن میں جاپان کے شہری مسٹر سی شیرو ایتو ،چین کے باشندے ژو شاہوشی، ترکی کے باشندے مسٹر اسماعیل خرامانی شامل ہیں۔ہلال امتیاز کیلئے جن ناموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں صحت اور میڈیکل فزکس کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے ظہیر ایوب بیگ (پنجاب)، سائنس فزکس کے شعبہ کے غلام اصغر(اسلام آباد)، سائنس (ریاضی) کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات(پنجاب) ،کھیلوں (کرکٹ) کے شعبہ میں وسیم اکرم(پنجاب) ،کھیلوں (کرکٹ)کے شعبہ میں وقار یونس(پنجاب)،پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر رجب اکداغ (Recp Akdag) (ترکی)،پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ڈاکٹر مائیکل جانسن (جرمنی) اور پبلک سروس کے شعبہ میں پروفیسر عبدالباری خان(سندھ) شامل ہیں۔ہلال قائداعظم کیلئے پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں کانگ ژوآن یو(چین) پاکستان کیلئے خدمات پر وانگ ژیاﺅتاﺅ(چین) ،پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ہوژیاﺅلیان(چین) کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔ پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں آنسہ وجیہہ حارث (رومانیہ)، محمد الیاس خان(آزاد جموں وکشمیر)،مسٹر لانگ یو ژیانگ(چین) ،مس لین یی (چین) کو ستارہ پاکستان سے نوازا جائے گا۔بہادری کے اعتراف میں محمد ادریس شہید ، شہید نواب زادہ میر سراج رئیسانی (بلوچستان)،اسد علی (سندھ)، میراج احمد عمرانی شہید(بلوچستان) کو ستارہ شجاعت سے نوازا جائے گا۔ستارہ امتیاز کیلئے جن شخصیات کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے ان میں انجینئرنگ(مکینکل)شعبہ کے محمد ارشد (پنجاب)، سائنس (کیمیسٹری) کے شعبہ میں ڈاکٹر امتیاز احمد (سندھ)، میڈیکل (یورالوجی) کے شعبہ میں ڈاکٹر سید محمد کامران مجید، سائنس (کیمیسٹری) کے شعبہ میں ڈاکٹر محمد ظفر الزمان(پنجاب)، مکینکل اینڈ پروڈکشن انجینئرنگ کے شعبہ میں لیفٹیننٹ کرنل(ر)منظور احمد(پنجاب)، صحت (کارڈیک سرجن) کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر شاہد اے سمیع ،صحت (کارڈیک سرجن)کے شعبہ میں ڈاکٹر پرویز اے چوہدری، صحت (ماہر چشم) ڈاکٹر پروفیسر (ر) ایم لطیف چوہدری، میڈیسن کے شعبہ میں ڈاکٹر عنایت اللہ پدھیاڑ ، آثار قدیمہ / ثقافت کے شعبہ میں کلیم اللہ لاشاری (سندھ)، فن وثقافت کے شعبہ میں محمد احمد شاہ (سندھ)، فن (گلوکاری)سجاد علی(سندھ)، فنون پلے بیک گائیکی کے شعبہ میں منیر حسین مرحوم(پنجاب)، فنون فلمی اداکاری کے شعبہ میں بابرہ شریف (پنجاب)، فن تعمیر کے شعبہ میں کامل خان ممتاز(پنجاب)، فنون گائیگی کے شعبہ میں عطاءاللہ خان عیسیٰ خیلوی ،ادب کے شعبہ میں پروفیسر صاحبزادہ حمیداللہ، کھیل (کرکٹ )کے شعبہ میں یاسر شاہ(خیبرپختونخوا)، پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں شمیم احمد شیخ (کینیڈا)، پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ڈاکٹر آصف ایم رحمان (امریکہ) ،پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں ڈاکٹر ضیاالحسن (پاکستان)،پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں مسٹر سٹیون جے بیوریان(امریکہ)، پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں ڈاکٹر جیمز اے ٹبی(امریکہ)،پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں لو رونگھوائی(چین)، عوامی خدمات کے اعتراف میں خواجہ مسعود اختر،عوامی خدمات کے شعبہ میں سید ابو احمد عاکف،عوامی خدمات کے شعبہ میں پیر محمد دیوان (سندھ)،عوامی خدمات کے شعبہ میں محمد بشیر فاروقی (سندھ)، عوامی خدمات کے شعبہ میں ثمر علی خان(سندھ)،عوامی خدمات کے شعبہ میں اقبال علی لاکھانی، عوامی خدمات کے شعبہ میں عقیل کریم ڈھیڈھی(سندھ)،عوامی خدمات کے شعبہ میں یونس تابا، عوامی خدمات کے شعبہ میں مس صائمہ شہباز ملک ،عوامی خدمات کے شعبہ میں مس نیلوفر سعید (سندھ) شامل ہیں۔صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی کیلئے صدر مملکت نے جن ناموں کی منظوری دی ہے ان میں انجینئرنگ سول شعبہ کے حامد محمود (پنجاب)،انجینئرنگ (نیوکلیئر) کے محمد سعید الرحمان (پنجاب)، محمد شاہد سلیم(پنجاب)،میٹلوروجیکل انجینئرنگ و میٹریلز سائنس کے ارشد علی (پنجاب)، سائنس (فزکس) کے شعبہ میں سلمہ خانم (پنجاب)،انجینئرنگ (مکینیکل) کے وقار اختر (خیبرپختونخوا)،سائنس(کمیسٹری) کے رضا الہٰی (خیبرپختونخوا)، انجینئرنگ منیجمنٹ کے وقار الزمان(خیبرپختونخوا)، سٹیلائیٹ انجینئرنگ محمد حسن(سندھ)،انجینئرنگ کے انجینئر ڈاکٹر ناصر محمود خان (پنجاب)،تعلیم کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی (سندھ)،تعلیم کے شعبہ میں ڈاکٹر امبرین جاوید(پنجاب)، فن (ڈرامہ ،تھیٹر و فلمی اداکاری) کے شعبہ میں محمد شبیر جان(سندھ)،فن (ٹی وی، ریڈیو،تھیٹر و مزاحیہ فلمی ادکاری) کے شعبہ میں افتخار احمد ٹھاکر(پنجاب)،نیوز کاسٹر/ اینکر پرسن کیلئے مس عشرت فاطمہ (اسلام آباد)، فن (کھیس ودری بافتی) کے شعبہ میں مس سیانی خاتون(سندھ)، فن (مصوری) بشیر احمد پنجاب، فن (اداکاری) مس ریما خان(پنجاب)،فن (فن اداری/ فلمی ہدایت کاری) کے شعبہ میں ناصر ادیب ،ادب کے شعبہ میں تاج بلوچ (سندھ)، صحافت کے شعبہ میں مس صوفیہ یزدانی،صحافت کے شعبہ میں محمد ارشد شریف (پنجاب)، کھیل (کشتی) کے شعبہ میں محمد انعام بٹ(پنجاب)، کاروبار کے فروغ کے شعبہ میں لقمان علی افضل ،سماجی کارکن ثناءاللہ گھمن،عوامی خدمات کے شعبہ میں محمد اشرف علی مرحوم(گلگت بلتستان)،عوامی خدمات کے شعبہ میں رشید مسعود خان (بلوچستان) اور عوامی خدمات کے شعبہ کے محمد امان اللہ خان (پنجاب) شامل ہیں۔ستارہ قائداعظم کے ایوارڈ کیلئے پاکستان کیلئے خدمات کے اعتراف میں نوید احمد شیروانی(امریکہ) نام کی منظوری دی گئی ہے۔صدر مملکت نے تمغہ پاکستان کیلئے خدمات کے شعبہ میں چین کے مسٹر لی ژوئی ڈونگ کے نام کی منظوری دی ہے۔تمغہ شجاعت کیلئے بہادری کا مظاہرہ کرنے پر محمد حنیف بشیر(پنجاب)، عمران عقیق (پنجاب)،قمرالزمان(خیبر پختونخوا)،محمد فیاض ٹیپو(خیبر پختونخوا)،سید نعمت اللہ (بلوچستان)،سید غائب علی شاہ(گلگت بلتستان)،حاجی زاہد خان (خیبر پختونخوا)،خوشحال خان(خیبر پختونخوا)،بریگیڈئیررضوان افضل (خیبر پختونخوا)،محمد یونس (سندھ)،ساجد حسین (بلوچستان)،عمر ساجد شہید (پنجاب)،ڈاکٹر خالد کان (خیبر پختونخوا)،محمد نعمان ظفر (پنجاب)،وجاہت اللہ آفریدی(خیبر پختونخوا)، سید محمد عمر مبین جیلانی شہید(پنجاب)،صوبے دار میجر (ر)اللہ دتہ شہید(پنجاب)،محمد اقبال (پنجاب)، سید فواد علی مرحوم (خیبر پختونخوا)، محب خان مرحوم (خیبر پختونخوا) ، سید شاہ رخ حیدر زیدی(اسلام آباد)، صائم شفایت مرحوم (آزاد جموں وکشمیر) اوراکرم خان شہید (پنجاب) کے ناموں کی منظوری دی گئی ہے۔صدر مملکت نے تمغہ امتیاز کیلئے جن شخصیات کے ناموں کی منظوری دی ہے ان میں انجینئرنگ (مکینیکل) شعبہ کے محمد یوسف گوندل، انفارمیشن ٹیکنالوجی رانا ضعیم (پنجاب)، سائنس کمیسٹری کے ڈاکٹر مظہر اقبال(پنجاب)،انجینئرنگ میٹلوریجی و میٹریل سائنس کے ڈاکٹر شہزاد عالم (پنجاب)،تعلیم کے شعبہ میں ڈاکٹر عظمیٰ سلیم(گلگت بلتستان)،تعلیم کے شعبہ میں ڈاکٹر اکرام علی ملک (اسلام آباد)،تعلیم کے شعبہ میں ڈکٹر افتخار احمد (خیبر پختونخوا)،میڈیسن کے شعبہ میں پروفیسر ڈاکٹر رخسانہ وامق زبیری (سندھ)،فن نعت خوانی / ادب کے شعبہ میں سید صبیح الدین رحمانی (سندھ)، فنون لطیفہ کے شعبہ میں سید علی عباس(سندھ)،فنون (ڈرامہ اداکاری )کے شعبہ میں محمد رفیق شاد (بلوچستان)،فنون (میٹل ورک) کے شعبہ میں خواجہ سفر علی (خیبر پختونخوا)،فن (اداکاری) کے شعبہ میں مس مہوش حیات (سندھ)،ساز نواز کے شعبہ میں سردار علی تکار(خیبر پختونخوا)، عوامی خدمات کے شعبہ میں اختر گل(خیبر پختونخوا)، عوامی خدمات کے شعبہ میں فلائیٹ لیفٹیننٹ (ر)محمد صدیق شیخ (پنجاب)اور عوامی خدمات کے شعبہ میں ملک امین اسلم خان(خیبر پختونخوا) شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM