اقوام متحدہ (لاہورنامہ) چین اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 ویں اجلاس میں کامیابی کے ساتھ 2024-2026 کی مدت کے لئے انسانی حقوق کونسل کا رکن دوبارہ منتخب ہوا۔
چینی نمائندے نے رکن ممالک کے اعتماد اور حمایت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسی مدت کے دوران منتخب ہونے والے دیگر ارکان کو دلی مبارکباد پیش کی۔
بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چین عوام کو اولیت دینے کے اصول اور انسانی حقوق کی ترقی کے راستے پر کاربند ہے جو زمانے کے رجحان سے مطابقت رکھتا ہے اور اپنے قومی حالات کے مطابق ہے،اس کے ساتھ چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے کے عمل میں انسانی حقوق کے تحفظ اور ہمہ جہت انسانی ترقی کو مسلسل بہتر بنا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے رکن کی حیثیت سے چین کی یہ چھٹی مدت ہے، جو سب سے زیادہ منتخب والے ممالک میں سے ایک ہے۔یہ بین الاقوامی برادری کی طرف سے چین میں انسانی حقوق کے نصب العین میں حاصل شدہ کامیابیوں اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے تعاون میں اس کی فعال شرکت کی مکمل توثیق کو ظاہر کرتا ہے.
چین تمام انسانیت کے لئے امن، ترقی، انصاف، جمہوریت اور آزادی کی مشترکہ اقدار کو برقرار رکھے گا، حقیقی کثیر الجہتی پر عمل کرے گا، انسانی حقوق کونسل کے کام میں مکمل شرکت کرے گا، تمام فریقوں کے ساتھ تعمیری بات چیت اور تعاون کرےگا.
انسانی حقوق کے معاملات میں دوہرے معیار اور انھیں سیاسی رنگ دینے کے غلط عمل کی مخالفت کرے گا، اور بین الاقوامی انسانی حقوق کے نصب العین کی صحت مند ترقی میں چینی دانش مندی اور طاقت کا کردار ادا کرے گا۔