لاہور (لاہورنامہ) وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر نے گزشتہ روز ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، گوجرہ اور کمالیہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتالوں اور فیصل آباد ڈویژن میں مختلف بنیادی مراکز صحت کا دورہ کیا اور ان ہسپتالوں میں مریضوں کو مہیا کی جانے والی علاج معالجے کی سہولتوں کاجائزہ لیا۔
ڈاکٹر جمال ناصر نے ان ہسپتالوں کی ایمرجنسی ،اوپی ڈی، تمام وارڈز اور لیبارٹری میں سہولیات کا جائزہ لیا اور ادویات کی فراہمی اور صفائی کی صورتحال بھی چیک کی۔
صوبائی وزیر نے مریضوں اور ان کے لواحقین سے ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات بارے ریافت کیا۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ مریضوں سے خوش اخلاقی سے پیش ا?نا عین عبادت ہے،مریضوں کو جدید، معیاری طبی علاج کی فراہمی انکا بنیادی حق ہے۔
ڈاکٹر جمال ناصر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کے اچانک دورے مریضوں کو بہتر علاج کی فراہمی میں معاون ثابت ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ہسپتالوں میں سٹاف کی کمی اور اور بلڈنگ کی تعمیر و مرمت پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
پنجاب کی عوام صحت کے لیے ادوایات کی فری دستیابی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ترجیحات میں شامل ہے کہ پنجاب کی عوام کو صحت کی بہترین سہولیات بالکل فری اور ان کی دہلیز پر فراہم کی جائیں۔
اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نگران وزیر اعلی پنجاب سید محسن نقوی کی ہدایت پر سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری بہتر بنانے کے حوالے سے پنجاب حکومت متحرک ہے۔