لاہور ( لاہورنامہ)کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت جنرل بس اسٹینڈ بادامی باغ کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لاری اڈے کی ری سٹرکچرنگ، ری ویمپنگ یا اوور آل سٹرکچرنگ پر مشتمل تینوں مجوزہ پلاننگز کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر عبدالسلام عارف، سی او ایم سی ایل اقبال فرید، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان، چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین، ایم او انفراسٹرکچر میاں ثاقب، ایڈمنسٹریٹر لاری اڈا ثنا اللہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر کمشنر لاہور نے کہا کہ لاری اڈا بادامی باغ سے روزانہ 70ہزار سے ایک لاکھ مسافروں کی آمدورفت ہوتی ہے۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ جدید بادامی باغ لاری اڈے کیلئے منظم پارکنگ، بس بیز، سیوریج سسٹم، پبلک ٹوائلٹس، آئی ٹی کنٹرول پلاننگ کا حصہ ہیں۔ بہترین منصوبہ بندی سے بادامی باغ لاری اڈہ و بادامی باغ پورے زون کو جدید لاہور کی شکل دی جائے گی۔
کمشنر لاہور نے کہا کہ بادامی باغ لاری اڈے کے 282کنال میں سے 37کنال پر کثیرالمقاصد پلازہ کا مجوزہ پلان ہے۔ تمام اقسام کی مسافر گاڑیوں کو آئی ٹی کنٹرول بیز مہیا ہونگی۔ پارکنگ پلازہ بھی بنے گا۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ بادامی باغ اور سرکلر روڈ کی تمام مارکیٹوں کیلئے لاری اڈے میں بہترین پارکنگ پلازہ بھی مجوزہ پلان کا حصہ ہے۔
لاری اڈے کے کمرشل پارکنگ پلازے سے پورے علاقے میں ٹریفک روانی میں آسانی یقینی ہو گی۔ لاری اڈے بادامی باغ کے 37کنال کے علاوہ ایریا کو گرین ایریا میں تبدیل کیا جائیگا۔