سہولتیں فراہم

سہولتیں فراہم کرنے سے کاروباربڑھے گا اور بیروزگاری کم ہوگی، احسان بھٹہ

لاہور(لاہورنامہ)سیکرٹری صنعت و تجارت احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر کو جدید بنایا جائے اور کاروباری طبقہ کو کاروبار کرنے کیلئے سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ انڈسٹری لگے اور بے روزگاروں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں۔

اس موقع پر وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر، سیکرٹری خزانہ، ایم ڈی پیسک، فیڈمک، پی بی آئی ٹی، ایڈیشنل سیکرٹری زوہیب مشتاق۔اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

انہوں نے ایم ڈی پی ایس آئی سی اور متعلقہ افسران کے ہمراہ الفلاح بلڈنگ میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے دفتر کا بھی دورہ کیا اور مختلف ونگز کی جگہ اور کام کا جائزہ لیا۔

انہوں نے صنعت کاروں اور کاروباریوں کے فائدے کے لیے اسے بزنس فیسیلیٹیشن سنٹر میں تبدیل کرنے پر زور دیا۔