اسلام آباد ہائی کورٹ

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو ڈریپ شیخ اختر کی برطرفی کا حکم معطل کردیا ،کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیف ایگزیکٹو ڈریپ شیخ اختر کی برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی اجازت دیدی ہے ۔ پیر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے چیف ایگزیکٹو ڈریپ شیخ اختر کی برطرفی کا حکم معطل کرتے ہوئے کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی۔ عدالت نے فریقین کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔فریقین میں وزارت قومی ادارہ صحت،ڈریپ اوراسٹیبلشمنٹ ڈویژن شامل ہیں ۔وزارت قومی ادارہ صحت نےجعلی ڈگری کی بنا پرشیخ اختر کوبرطرف کردیاتھا۔سی ای او ڈریپ پر پی ایچ ڈی کی ڈگری جعلی ہونے کا الزام ہے۔شیخ اختر کو 27 دسمبر 2018 کو سی ای او ڈریپ تعینات کیا گیا تھا۔شکایات موصول ہونےپر حکام نے ڈگری کی تصدیق کا معاملہ ایچ ای سی کو بھجوایاتھا۔