اسلام آباد: وزیر اعظم عمران ان نے بلین ٹری سونامی کو کامیاب مہم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلی کے مقابلے میں خیبر پختونخوا ہ میں جنگلات کے رقبے میں 4 فیصد اضافہ ہوا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نرسریوں سے گھنے جنگلات تک بلین ٹری سونامی کی کامیابی بے مثال ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم کی کامیابی سے تحریک انصاف کی قیادت میں بننے والی وفاقی حکومت کو اعتماد حاصل ہوا کہ اس مہم کو پورے ملک تک پھیلایا جائے اور 10 ارب درخت لگائے جائیں۔وزیر اعظم نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ 4 تصاویر بھی شیئر کیں جن میں سے ایک ان کی سیلفی تھی جس کے پیچھے بڑے درخت نظر آرہے تھے۔دیگر تصاویر میں گھنے جنگلات، سکول کے بچوں کا پودا لگانا اور بچوں کا خوشی میں اچھل کود کر نا شامل تھیں۔وزیر اعظم عمران خان نے ملک بھر میں درخت لگانے کی مہم کا آغاز ستمبر 2018 میں کیا تھا اور اس مہم میں تمام افراد کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں ماحولیاتی تبدیلیوں اور آلودگی کے خدشات سے لڑنا ہے۔ابتدائی طور پر اس مہم کا آغاز 200 مقامات پر کیا گیا تھا اور وزیر اعظم نے امید ظاہر کی تھی کہ یہ آئندہ 5 سالوں میں پورے ملک میں پھیلے گا۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ درخت لگانا کسی شخص یا حکومت کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ پورے قوم کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے درخت لگا کر آلودگی اور اسموگ کا خاتمہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہااگر ہم نے ابھی درخت لگانے شروع نہ کیے تو پورا ملک صحرا بن جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
ہمارا فیس بک پیج
حالیہ پوسٹس
- خالق احسان کی لاہور میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم سے ملاقات
- فلپائن رین آئی ریف پر موجود اپنے جنگی جہاز کو واپس بلائے، لین جیئن
- عالمی تہذیبوں سے متعلق دسویں نی شان فورم کا افتتاح
- نارویجن ایمبیسی کے وفد کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
- نیٹو کا چین کی آڑ میں ایشیا پیسیفک خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، چینی میڈیا
تازہ ترین تبصرے
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از female viagra canada
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از onlypharmacies
- لاہورنامہ، ٌ Lahorenama, اردو کی خبریں، لاہورکی خبریں، ملکی خیرملکی خبریں، ملکی سیاست، تعلیم و تربیت، صھت و تندرستی، فیس بک، سوشل میڈیا از DuckCTR SEM