برائلر گوشت

برائلر گوشت کی قیمت میں 8روپے فی کلو اضافہ

لاہور :گزشتہ روز پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت 8روپے اضافے سے 241روپے، زندہ برائلر مرغی 5روپے اضافے سے 166روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوںکی قیمت 96روپے فی درجن رہی۔علاوہ ازیں طلب کے مطابق سپلائی نہ آنے کی وجہ سے ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔ گزشتہ روز سرکاری سطح پر ٹماٹر کی قیمت کم سے کم قیمت99جبکہ زیادہ سے زیادہ 103روپے فی کلو مقرر کی گئی تاہم اوپن مارکیٹ میں ٹماٹر کی 150سے160روپے فی کلو میں فروخت جاری رہی ۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ منڈی کی اصل صورتحال کی بجائے اندوزوں سے سرکاری نرخ جاری کر دیتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق اس وقت مرکزی منڈی میں ٹھٹھہ اور لسبیلہ سے ٹماٹر آ رہے ہیں جو تعداد 25سے 30ٹرک ہیں اور طلب اور رسد میں واضح فرق ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی نہیں ہو رہی ۔ ذرائع کے مطابق حالیہ بارشوں کی وجہ سے بھی صورتحال تشویشناک ہوئی ہے جو آنے والے مزید کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے