فلسطین - اسرا ئیل تنا زعہ

چین روس جامع اسٹرٹیجک تعاون  نے اعلیٰ سطح  کو برقرار رکھا ہے، وانگ ای

بیجنگ (لاہورنامہ)   چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ ای نے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کے ساتھ  ٹیلی فون پر بات چیت کی۔

جمعرات کے روز  وانگ ای نے کہا کہ نئے دور میں چین روس جامع اسٹرٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری نے اعلیٰ سطح  کو برقرار رکھا ہے۔ اس سال چین اور روس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور فریقین کو اعلیٰ سطحی تبادلوں کو مضبوط بنانے، دوطرفہ عملی تعاون کی مزید ترقی  اور مختلف شعبوں میں  افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لیے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل کرنا ہوگا۔

وانگ ای نے کہا کہ چین روس کی جانب سے اس سال برکس سربراہ اجلاس کی میزبانی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ چین  کو یقین ہے کہ  روس اپنے اہم داخلی سیاسی ایجنڈے کو مکمل کرنے اور قومی استحکام اور ترقی کو برقرار رکھنے میں کامیاب ہو گا۔ 

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس چین کے ساتھ اعلیٰ سطی تبادلوں کو برقرار رکھنے، معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانے، اسپورٹس اور ثقافت سمیت دیگر افرادی و ثقافتی  تبادلوں کو گہرا کرنے، روس چین ثقافتی سال کے اہتمام  اور  بین الاقوامی معاملات میں روابط اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ  مشترکہ طور پر دوطرفہ تعلقات میں مزید نئی کامیابیوں کو فروغ دیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ایک چین کے اصول کو برقرار رکھنے کا روس کا موقف غیر متزلزل ہے۔

 فریقین نے برکس تعاون، فلسطین اسرائیل تنازعہ اور مشترکہ دلچسپی کے دیگر بین الاقوامی اور علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔