سنکیانگ میں  پر تشدد

سنکیانگ میں  پر تشدد دہشت گردی پر تحقیقی رپورٹ جاری

بیجنگ (لاہورنامہ)  بیجنگ میں چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں پرتشدد دہشت گردی واقعات کے عینی شاہدین  کی زبانی تاریخ پر ایک تحقیقی رپورٹ جاری کی گئی۔

 یہ رپورٹ، چی نان یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن اینڈ بارڈر گورننس کی جانب سے مرتب کی گئی ہے۔ اس رپورٹ میں  دہشت گردی واقعات کے متاثرین، گواہان اور خاندان کے افراد کی زبانی 12 سال قبل  کاشغر شہر    کی یے چھنگ کاونٹی میں  دہشت گردی کے پرتشدد واقعے کے پس پردہ حقائق کو سامنے لایا گیا ہے۔

متاثرین  نے کہا کہ  سنکیانگ میں آج کا استحکام ، مشکل سے حاصل ہوا ہے اور اس کی مزید قدر کی جانی چاہیے۔

غیر حتمی اعدادوشمار کے مطابق، 1990 سے 2016 کے آخر تک، چین کے سنکیانگ ویغور خود اختیار علاقے میں ہزاروں دہشت گردی کے واقعات رونما ہوئے، جن میں بڑی تعداد میں بے گناہ افراد ہلاک ہوئے، سینکڑوں پولیس اہلکار دوران ڈیوٹی جان بحق ہوئے، اور املاک کو بھی ناقابل تلافی نقصان پہنچا۔