چائنا میڈیا گروپ

لاؤس میں  چائنا میڈیا گروپ کی ” اسپرنگ فیسٹول گالا اوورچر” تقریب کا انعقاد

لا ؤس (لاہورنامہ)  چائنا میڈیا گروپ  کی "اسپرنگ فیسٹول گالا اوورچر” تقریب لاؤس میں منعقد ہوئی۔ لاؤس کے وزیر اعظم سونکسی سیفنڈن  نے  لاؤس میں  سی ایم جی کی طرف سے دونوں ممالک کے درمیان  عوامی تعلقات کے فروغ کے لیے منعقد ہ سرگرمیوں کے سلسلے کی تعریف کی۔

انہوں نے  کہا کہ   سی ایم جی کی   سپرنگ فیسٹول  کی سرگرمیوں کے سلسلے نے لاؤس کے شہروں کے رنگ اور خوشی میں اضافہ کیا ہے، جس سے سیاحت کی صنعت مزید مضبوط اور متحرک ہو گئی ہے۔ اس طرح کے ثقافتی تبادلوں سے لاؤ لوگوں کو چینی ثقافت اور فن کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملتا ہے۔

 اپریل 2023 سے چین-لاؤس ریلوے بین الاقوامی مسافر ٹرینوں نے اپنے آپریشن کا آغاز کیا۔ وینٹیانے سے   کھون مینگ تک  جانے والی ٹرین میں لاؤس کے فلائٹ اٹینڈنٹس نے  ای ایم جی کے اسپرنگ فیسٹول گالا کی ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات مسافروں کو پیش کیں اور مسافروں کے ساتھ  جشن بہار  کے کلچر کو شیئر کیا۔

لاؤس میں وینٹیانے ریلوے اسٹیشن کے ویٹنگ ہال میں،  سی ایم جی کی  اسپرنگ فیسٹیول گالا پروموشنل ویڈیو  دکھائی جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ ،  ای ایم جی کی  اسپرنگ فیسٹول  گالا ثقافتی اور تخلیقی مصنوعات سیاحوں کو  اپنی جانب  راغب کر رہی ہیں۔