بیجنگ (لاہورنامہ) میڈ یا رپورٹس کے مطابق امریکہ، چین روس تعاون کی بنیاد پر کچھ چینی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہا ہے۔
منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یوکرین بحران کے معاملے پر چین ہمیشہ امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے پرعزم رہا ہے۔ چین نے اس بحران کو کبھی نظر انداز نہیں کیا اور نہ ہی اس سے کوئی فائدہ اٹھ رہا ہے۔
ماؤ نینگ نے نشاندہی کی کہ چین کو دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ معمول کا تعاون کرنے کا حق حاصل ہے۔چین نےہمیشہ بین الاقوامی قانون کی بنیاد اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر یکطرفہ پابندیوں اور دائرہ اختیار سے باہر ہر قسم کے اقدامات کی مسلسل مخالفت کی ہے ۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے کہا کہ چین، چینی کمپنیوں کے جائز اور قانونی حقوق اور مفادات کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔