نیوز سینٹر کا آ غاز

چین، این پی سی اور سی پی پی سی سی 2024 کے اجلاسوں کے لیے نیوز سینٹر کا آ غاز

بیجنگ (لاہورنامہ) این پی سی اور سی پی پی سی سی 2024 کے دو اجلاس مارچ کے پٌہلےہفتے منعقد ہونے جارہے ہیں ۔اس حوالے سے، بیجنگ میں نیوز سینٹر باضابطہ طور پر کھول دیا گیا ہے۔

منگل کے روز چینی میڈیا کے مطابق 14ویں قومی عوامی کانگریس کا اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی 14ویں قومی کمیٹی کا دوسرا اجلاس بالترتیب 5 اور 4 مارچ کو بیجنگ میں شروع ہوگا۔ نیوز سینٹر کے مطابق 3,000 سے زیادہ چینی اور غیر ملکی صحافی ان اجلاسوں کی کوریج کریں گے.

جن میں 2,000 سے زیادہ صحافی مین لینڈ اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان سمیت 1,000 سے زیادہ ملکی اور غیر ملکی صحافی شامل ہیں۔ حالیہ برسوں کے مقابلے میں چینی اور غیر ملکی صحافیوں کی رجسٹریشن کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اس وقت، پریس کانفرنس ہال اور پریس سینٹر سمیت انٹرویو روم تیار ہے جہاں انٹرویوز کی سرگرمیوں کا ایک سلسلہ منعقد کیا جائے گا۔ نیوز سینٹر چینی اور غیر ملکی رپورٹرز کو انٹرنیٹ کے ذریعے انٹرویو لینے کے لیے خدمات اور سہولیات بھی فراہم کرے گا۔

اس کے علاوہ، چینی اور غیر ملکی صحافیوں کو کانفرنس کی اہم دستاویزات کے الیکٹرانک ورژن فراہم کیے جائیں گے جس سے میڈیا رپورٹرز کو ان کے حصول کے لیے انتظار اور قطار کی ضرورت نہیں ہو گی ۔