بیجنگ (لاہورنامہ)مارچ 2015 میں ، چین کے صوبہ جیانگ شی کے جنوبی علاقے میں ریڈ آرمی کے ایک100 سالہ فوجی وانگ چھنگ ڈنگ نےسی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے نام ایک خط لکھا۔
خط میں انہوں نے اپنی خواہش کا اظہار کیا کہ جنوبی جیانگ شی میں چائے کے تیل جیسی صنعتوں کے لئےملک کی حمایت میں اضافہ کیا جائے ۔ 6 مارچ 2015 کو 12 ویں قومی عوامی کانگریس کے تیسرے اجلاس میں جیانگ شی وفد کے گروپ ڈسکشن کے مقام پر شی جن پھنگ نے وہاں موجود حکومتی وزارتوں اور کمیشنوں کے ذمہ دار ساتھیوں سے کہا کہ اس پر کچھ تحقیق کی جا سکتی ہے۔
جلد ہی ، متعلقہ محکمے جنوبی جیانگ شی میں کیمیلیا صنعت کی ترقی پر تحقیق کے لئے صوبہ جیانگ شی گئے۔ 2016 میں جشن بہار کے موقع پر جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے جیانگ شی صوبے کے اپنے دورے کے دوران نشاندہی کی کہ "پرانےانقلابی علاقوں کو خوشحال ملک کی تعمیر کے سفر میں دوسرے علاقوں کے ساتھ آگے بڑھنا چاہئے، اور کسی کو بھی پیچھے نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ”
چین کی کمیونسٹ پارٹی کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کے ملک بھر کے معائنے میں تمام پرانے انقلابی علاقوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ 2019 میں دو اجلاسوں کے دوران شی جن پھنگ نے فوجیان وفد کے گروپ ڈسکشن میں حصہ لیا تو انہوں نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ پرانے انقلابی علاقوں کے لوگوں کو ہر گیز فراموش نہیں کیا جانا ہوگا۔
تاحال صوبہ جیانگ شی کے شہر گان چو میں کیمیلیا جنگلات کا کل رقبہ 3.15 ملین مو سے تجاوز کر گیا ہے ، اور جامع صنعتی پیداواری حجم 14 بلین یوان سے تجاوز کر گیا ہے۔ چین کے پہاڑی علاقوں میں پیدا ہونے والی روایتی فصلیں چین یورپ ٹرینوں کے ذریعے بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی داخل ہوئی ہیں۔