گلوبل میڈیا ڈائیلاگ

"چین, موسم بہار میں ” کے موضوع پر گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کا انعقاد

شکا گو (لاہورنامہ) امریکہ کے شہر شکاگو میں ” چین ، موسم بہار میں ” کے موضوع پر گلوبل میڈیا ڈائیلاگ منعقد ہوا۔

شکاگو یونیورسٹی میں ہونے والایہ ڈائیلاگ چائنا میڈیا گروپ اور چائنا جنرل چیمبر آف کامرس کی شکاگو برانچ نے مشترکہ طور پر منعقد کیا تھا ۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے تشہیری ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے ڈائریکٹر شین ہائی شونگ اور امریکہ میں چین کے سفیر ژی فینگ نے تقریب سے ویڈیو خطاب کیا۔

امریکہ کے سیاسی، کاروباری اور تعلیمی حلقوں سے تعلق رکھنے والی تقریبا 100 شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی اور "چین میں سرمایہ کاری، ترقی کا اشتراک” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شرکا نے چین -امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون، تعلیمی تبادلوں، چین کی مارکیٹ کے مواقع اور صنعتی امکانات جیسے موضوعات پر مباحثہ کیا اور چین کی اعلی معیار کی اقتصادی اور تجارتی ترقی کے روشن امکانات کو سراہا نیز چین-امریکہ اقتصادی و تجارتی تعاون اور عوامی تبادلوں میں بہتری کی امید ظاہر کی ۔

تیرہ مارچ تک ،امریکہ میں ” چین، موسم بہار میں ” گلوبل میڈیا ڈائیلاگ کی متعلقہ رپورٹس کو امریکہ ، برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین ، جاپان ، جنوبی کوریا ، متحدہ عرب امارات ، بھارت اور سنگاپور سمیت دنیا بھر کے 70 ممالک اور خطوں میں 1،586 مین اسٹریم میڈیا نے بڑے پیمانے پر شائع یا فارورڈ کیا ہے۔