بیجنگ (لاہورنامہ) حال ہی میں، بہت سی غیر ملکی کمپنیز کی جانب سے اس رائے کا اظہار کیا گیا کہ چینی مارکیٹ کا کوئی متبادل نہیں ہےاور وہ چین کی اقتصادی ترقی کی رفتار کے بارے میں بے حد پرامید ہیں.
قومی معیشت کے آپریشن کے بارے میں چین کے جنوری سے فروری تک کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ، چین کی طویل مدتی معاشی بہتری کا رجحان تبدیل نہیں ہوا ۔ اس سال چینی معیشت کا آغاز مستحکم ہوا اور تیز رفتار ترقیاتی رجحان جاری ہے۔
اس وقت "نئی معیاری پیداواری صلاحیت ” کی ترقی چین کی معیشت میں ایک اہم کلیدی اصطلاح بن چکی ہے اور اس سال چینی حکومت کی ورک رپورٹ میں "جدید صنعتی نظام کی تعمیر کو بھرپور طریقے سے فروغ دینا اور نئی معیاری پیداواری صلاحیت کی ترقی کو تیز کرنا” بھی بنیادی کام کے طور پر درج کیا گیا ہے۔
گزشتہ سال کے آخر میں ورلڈ اکنامک فورم نے "لائٹ ہاؤسز” کی تازہ ترین فہرست کا اعلان کیا جو صنعتی شعبے میں اعلی انٹیلیجنٹ مینوفیکچرنگ صلاحیتوں کی نمائندگی کرتے ہیں۔ 21 نئے مینوفیکچرنگ "لائٹ ہاؤس اداروں ” میں سے، 11 چین میں ہیں، جو کل تعداد کے نصف سے زیادہ ہیں.
چین کے بہتر کاروباری ماحول کی کشش کے باعث ہی غیر ملکی کمپنیز کی ایک بڑی تعداد ترقی کے لیے چین آئی ہے۔ رواں سال جنوری میں چین میں غیر ملکی سرمایہ کاری والے 4,588 کاروباری ادارے قائم کیے گئے جو سال بہ سال 74.4 فیصد اضافہ ہے۔ مغرب کے ترقی یافتہ ممالک کی جانب سے چین میں سرمایہ کاری میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے، فرانس اور سویڈن کی طرف سے سرمایہ کاری میں بالترتیب 25 اور 11 گنا اضافہ ہوا ہے۔
حقائق نے ثابت کیا ہے کہ زیادہ سے زیادہ عوامل چین کی معاشی بحالی کی حمایت کر رہے ہیں۔ اس وقت جب بیرونی عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال موجود ہے ، چین کی معاشی بحالی کی بنیاد کو مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ تاہم ، مختلف سازگار عوامل اور اضافے کے ساتھ ، چین کی بڑی مارکیٹ اور کاروباری اداروں کی قوت کے ساتھ مل کر ، چین کی معیشت "بڑی جست لگا کر ” سالانہ اہداف اور دیگر امور کو مکمل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے ، جو عالمی معیشت کو جوش اور تیزی فراہم کر سکتی ہے۔