عالمی اقدامات

چینی صدر کی طرف سے پیش کردہ عالمی اقدامات بہت اہم ہیں، وزیر خارجہ ہنگری

بیجنگ (لاہورنامہ) ہنگری کے وزیر خارجہ زیجارٹو پیٹر نے چائنا میڈیا گروپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ صدر شی کی طرف سے تجویز کردہ عالمی اقدامات بہت اہم ہیں ، اور چینی کاروباری اداروں کی سرمایہ کاری نے ہنگری کی اقتصادی ترقی کو مضبوط قوت محرکہ فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کو حال ہی میں بہت سنگین سیکورٹی چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ امن کے حصول کے لئے ہمیں ایمانداری، خلوص اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعاون کرنے کی ضرورت ہے۔ لہٰذا صدر شی کی جانب سے تجویز کردہ عالمی اقدامات بہت اہم ہیں۔

گرین انرجی کے میدان میں ہنگری اور چین کے مابین تعاون کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ہنگری کو آٹوموٹو کے میدان میں ہمیشہ نمایاں برتری حاصل رہی ہے۔ دنیا کے ٹاپ 10 بیٹری مینوفیکچررز میں سے پانچ ہنگری میں ہیں، جن میں سے تین چینی ہیں.

ہم پختہ یقین رکھتے ہیں کہ مشرق اور مغرب کو عالمی اقتصادی اور تجارتی منظر نامے میں تبدیلیوں کا جواب دینے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہنگری کا ماننا ہے کہ یورپی یونین چین کے ساتھ جتنا قریب تعاون کرے گی، اتنا ہی بہتر ہے، اور ہمیں اس سے بہت فائدہ ہوا ہے. ہمیں خوشی ہے کہ چینی کمپنیاں جدید ٹیکنالوجیز میں سرمایہ کاری کے سلسلے میں ہنگری کی مدد کر سکتی ہیں۔