فرانس میں پر جوش رد عمل

چینی صدر کے مضمون پر فرانس میں پر جوش رد عمل

پیرس (لاہورنامہ)فرانس کے سرکاری دورے کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا دستخط شدہ ایک مضمون فرانسیسی اخبار "لی فیگارو” میں شائع ہوا۔ اس مضمون کا عنوان چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کی روح کی وراثت کو آگے منتقل کرنا اور عالمی امن اور ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینا” ہے۔

فرانس میں زندگی کے تمام شعبوں سے وابستہ افراد نے اس مضمون پر پرجوش ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر شی جن پھنگ کےدورہ فرانس سے دنیا میں امن اور استحکام کو قوت ملے گی۔

فرانسیسی سینیٹ کے فرانس-چین دوستی گروپ کے سینیٹر جین اینجلیٹ کا کہنا تھا کہ صدر شی جن پھنگ نے اپنے مضمون میں کہا کہ ہمیں عالمی امن اور استحکام کو برقرار رکھنا چاہیے اور مشترکہ طور پر سبز ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ یہ بہت اہم موضوعات ہیں اور اس دورے کے بارے میں ہماری توقعات کافی زیادہ ہیں ۔

الیکٹرائٹ ڈی فرانس کے سابق ایگزیکٹو نائب صدر نے کہا کہ صدر شی کے مضمون میں عالمی امن اور استحکام کے تحفظ کے لیے فرانس چین رابطے اور تعاون کو مضبوط کرنے کا پیغام ان کے لئے بہت اہم ہے۔