بڈا پسٹ (لاہورنامہ) چینی صدر شی جن پھنگ خصوصی طیارے کے ذریعے بڈاپیسٹ پہنچے ۔صدر شی یہ سرکاری دورہ ہنگری کے صدر تاماس سلیوک اور وزیر اعظم وکٹر اوربان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ کے خصوصی طیارے کے ہنگری کی فضائی حدود میں داخل ہوتے ہی ہنگری کی فضائیہ کے دو لڑاکا طیاروں نے طیارے کی حفاظت کے لیے اڑان بھری۔
جب شی جن پھنگ کا خصوصی طیارہ بوڈاپیسٹ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا تو ہنگری کے وزیر اعظم وکٹر اوربان اور ان کی اہلیہ، وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ سرکاری حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
دونوں ممالک کے رہنماؤں اور ان کی بیگمات نے خوشدلی سے مصافحہ کیا اور ہنگری کے وزیر اعظم اوربان نے پروفیسر پھنگ لی یوآن کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
سرخ قالین کے دونوں اطراف سپاہی خراج تحسین پیش کرنے کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔استقبال کے لئے موجود دو بچوں نے اپنے قومی لباس میں مقزز مہمانوں کو روایتی رسم و رواج اور آداب کے تحت روٹی اور نمک پیش کیا ۔
ہنگری-چینی بائے لینگول اسکول کے طلباء نے شی جن پھنگ اور ان کی اہلیہ کو پھول پیش کئے اور چینی زبان میں ہنگری آمد پر خوش آمدید کہا ۔
اس موقع پر بچوں نے مہمانوں کے استقبال میں روایتی لوک رقص بھی پیش کیا ۔