اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ ہندوستان کا صحافیوں کو ویزے نہ دینا بدقسمتی ہے، پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہیں بہت کم تھیں ،اگر اس طرح ہم نہیں کریں گے تو مڈل کلاس والے تو الیکشن ہی نہیں لڑیں گے ۔
جمعرات کو یہاں صحافی نے وزیر اطلاعات سے سوال کیاکہ کرتار پور راہداری منصوبہ کے لیے اٹھارہ رکنی وفد گیا لیکن صحافیوں کوویزے نہیں دئیے گئے۔جس پر وزیر اطلاعات نے کہاکہ ہندوستان کا صحافیوں کو ویزے نہ دینا بدقسمتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہندوستان کی کوشش ہے کہو ہ کرتاپور راہدری منصوبے میں رکاوٹ ڈالنے ۔
وزیر اطلاعات نے کہاکہ کرتار پور راہداری کا فائدہ پنجاب اور وہاں بسنے والے سکھوں کو ہے ۔فواد چوہدری نے کہاکہ بھارت کی حکومت سکھوں کے مخالف اور پنجاب کے مخالف ہے ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ جس طرح بھارتی حکومت کی پالیسی کشمیر مخالف ہے ۔
فواد چوہدری نے کہاکہ یہی بھارتی رویے رکاوٹ ڈال رہے ہیں لیکن پاکستان پرعزم ہے ۔صحافی نے سوال کیاکہ پنجاب اسمبلی اراکین کی تنخواہیں بڑھا دی گئیں لیکن عام آدمی کی تنخواہ نہیں بڑھائی جاتی۔انہوںنے کہاکہ ان کی تنخواہیں بہت کم تھیں اسی ہزار سے بھی کم تھیں ۔فواد چوہدری نے کہاکہ اگر اس طرح ہم نہیں کریں گے تو مڈل کلاس والے تو الیکشن ہی نہیں لڑیں گے ۔
فواد چوہدری نے کہاکہ آپ یہ کہیں کہ ایم پی اے ایم این اے کی تنخواہ ہی نہ ہو ۔ فواد چوہدری نے کہاکہ اس طرح تو مڈل کلاس والے تو آو¿ٹ ہو جائیں گے۔